ویب ڈیسک : تربیتی مشن کے دوران سمندر میں ایف16 لڑاکا طیارے کے گرنے پر تائیوان نے 140 ایف سولہ طیارے گراؤنڈ کردیئے۔
رپورٹ کے مطابق تائیوان کا جیٹ طیارہ جنوبی شہر چیائی کے ایک فضائی اڈے سے معمول کی تربیتی پرواز بھرنے کے آدھے گھنٹے بعد لاپتہ ہوگیا تھا۔ تاہم چیائی ائیربیس کے قریبی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک طیارہ سمندر میں گرتا دیکھا ہے۔ طیارے کو 28 سالہ پائلٹ کیپٹن شین چلارہے تھے۔ بعدازان ریسکیو آپریشن میں طیارے کا ملبہ مل گیا تھا۔ پائلٹ ابھی تک لاپتہ ہے۔ تائیوانی فوج کے ترجمان کے مطابق موسم بالکل ٹھیک تھا اور وزیبلٹی بھی درست تھی، پائلٹ نے جہاز سے ایجکٹ نہیں کیا نہ مدد کی ایمرجنسی کال کی گئی۔
یادرہے چین اور تائیوان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ کے بعد دونوں نے سرحدوں پر فوجی مشقوں کا آغاز کر رکھا ہے۔