ویب ڈیسک : بھارت میں تندورچی نے پیڑےسے روٹی بناتے ہوئے تھوک کر روٹی تندور میں لگادی، ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق بھارت کے علاقے اترپردیش لکھنو میں تھوک کر روٹی بنانے کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ کبھی تہذیب وتمدن کی نشانی سمجھے جانے والے لکھنؤ میں ایک شخص ڈھابے پر تھوک کر تندور میں روٹی پکاتا ہوا نظر آرہا ہے۔ اس شخص کی یہ حرکت کسی نے کیمرے میں قید کر کے ویڈیو وائرل کر دی۔
موبائل فون سے ریکارڈ کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح تھوک کر روٹی بنائی جا رہی ہے۔ تھوک کر روٹی بنانے کا یہ ویڈیو کاکوری کے ایک ہوٹل کا ہے۔ اس ویڈیو میں ایک شخص تندور میں تھوکتے اور روٹی پکاتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ اس ویڈیو پر کاکوری پولیس نے ہوٹل کے مالک یعقوب اور اس کے چار ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے۔