ویب ڈیسک : پاکستان کی مقبول ترین سیریل پری زاد کی آخری قسط 22 جنوری کو سینیما گھروں میں پیش کی جائے گی، عوام کو بےصبری سے انتظار ۔
یوٹیوب پر 26 ویں قسط کو کچھ ہی گھنٹوں میں 65لاکھ ویوز مل گئے۔پری زاد کی محبت کی راہ میں ڈاکٹرشرجیل رکاوٹ بن گئے ہیں، کیا پری زاد اس بار اپنی عینی کو کسی اور کا ہوتا دیکھ سکے گا یا سماج ک آگے بغاوت کرکے اپنی محبت کو حاصل کرکے چھوڑے گا۔
پری زاد کے کردار کے علاوہ احمد علی کی اداکاری کو بھی لوگوں کی طرف سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈرامے میں عام آدمی کو زندگی میں درپیش مسائل کا بڑی گہرائی سے جائزہ لیا گیا ہے ۔