ویب ڈیسک: عثمان مرزا ای الیون ہراسگی کیس میں لڑکی اور لڑکے کے بیان حلفی کے بعد کی صورتحال کے بعد وفاقی حکومت نے کیس کی خود پیروی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
عثمان مرزا کیس میں نئی پیشرفت، وفاقی وزیر قانون و انصاف کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عثمان مرزا کیس میں ریاست استغاثہ کی پیروی کرے گی۔وفاقی وزیر قانون و انصاف کہتے ہیں کہ وفاقی حکومت نے عثمان مرزا کیس کی خود پیروی کا فیصلہ کرلیا ہے ، وفاقی وزیر قانون کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایسا عمل کرنیوالے کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیئے۔ کیس میں ناقابل تردید ویڈیو اور فرانزک شواہد ریکارڈ پر ہیں۔
Meeting held at @MoLawJusticeof1
— Maleeka Bokhari (@MalBokhari) January 12, 2022
The State will pursue prosecution in the Usman Mirza case irrespective of recent developments relating to victim's testimony.Irrefutable video & forensic evidence on record- anyone harrassing & stripping a woman must face full force of the law. pic.twitter.com/SHRMCzhXk1