لتا منگیشکرکورونا کے بعد  ایک اور خطرناک بیماری میں مبتلا، حالت نازک

12 Jan, 2022 | 02:27 PM

  ویب ڈیسک : لتا منگیشکر میں کورونا وائرس کے بعد نمونیا کی بھی تشخیص ہوئی ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ آئندہ 12 روز تک آئی سی یو میں  رہیں گی

انڈین نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق ڈاکٹر پریٹٹ سمدھانی جو ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں لتا منگیشکر کا علاج کر رہے ہیں، کا کہنا ہے کہ گلوکارہ لتا منگیشکر انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ہی رہیں گی۔ وہ آئندہ 10 سے 12 دن تک (ڈاکٹرز کی) زیر نگرانی رہیں گی۔ کورونا وائرس کے ساتھ وہ نمونیا میں بھی مبتلا ہیں۔

انڈیا کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر جو حال ہی میں کورونا وائرس میں مبتلا ہوئی تھیں، ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مزیدخبریں