ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈرائیونگ ٹکٹس کی جگہ ای پیمنٹ سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ 

ڈرائیونگ ٹکٹس کی جگہ ای پیمنٹ سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ڈرائیونگ ٹکٹس کی جگہ ای پیمنٹ سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ ، شہری چالان فیس کی طرح ڈرائیونگ لائسنس فیس بھی آن لائن جمع کروا سکیں گے۔ 

 حکومت کی جانب سے ڈرائیونگ ٹکٹس کی جگہ ای پیمنٹ سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، سی ٹی اومنتظر مہدی کا کہنا تھا کہ   اب  شہری چالان فیس کی طرح ڈرائیونگ لائسنس فیس بھی آن لائن جمع کروا سکیں گے۔  شہری اپنے موبائل اکاؤنٹ، جاز کیش ایزی پیسہ سے بھی لائسنس فیس ادا کر سکیں گے۔ سی ٹی او لاہور   کامزید کہنا تھاکہ  ایک ماہ کے اندر اندر آن لائن ای پیمنٹ سسٹم شروع کیا جائے گا جس سے  شہریوں کو لمبی لائنوں سےچھٹکارا مل سکے گا۔ لائسنسنگ کا عمل ایک ہفتے کے اندر اندر شروع کر دی جائے گی، انہوں نے کہاکہ  شہریوں کی سہولت کے پیش نظر لائسنس دفاتر کے اوقات کار بھی بڑھائے جائیں گے، چھٹی کے روز بھی شہریوں کو لائسنس،  لرنر پرمٹ،  ڈوپلیکٹ، رینول کی سہولت فراہم کی جائے گی۔