ویب ڈیسک: پی ایف اےنےعالمی معیار کا ریسٹورنٹس سٹار ریٹنگ سسٹم متعارف کروادیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عالمی معیار کا ریسٹورنٹس سٹار ریٹنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، سٹار ریٹنگ سسٹم ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹس کے معیار کا تعین کرے گا۔ پائلٹ پروچیکٹ میں 5 بڑے شہروں کے 250ریسٹورنٹس کو شامل کیا گیا ہے۔
ڈی جی فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا ہے کہ فوڈبزنس کوقوانین پرعملدرآمدکی بناپرسٹاردیئےجائیں گے، پہلے مرحلے میں لاہورودیگراضلاع کےمعروف ریسٹورنٹس شامل کئے گئے ہیں۔ شفافیت کیلئےپنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایپلیکیشن متعارف کروائی ہے، سٹار ریٹنگ سسٹم لاگو کرنے سے قبل افسران کی ٹریننگ کی جائے گی۔
اب پاکستان میں بھی ریسٹورنٹس کو سٹار ملیں گے
12 Jan, 2022 | 01:00 PM