جمال الدین جمالی: احتساب عدالت، پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی، ایرا اور سرکاری محکموں کے فنڈز کی خورد برد کا کیس، عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کو دائمی اشتہاری قرار دے کر ان کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دے دیا۔
احتساب عدالت نے رابعہ عمران اور عمران علی یوسف کو اشتہاری قرار دے کر دائمی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے عدالت نے رابعہ عمران اور عمران علی یوسف کی گرفتاری تک وارنٹ برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے. عدالت نے قرار دیا کہ رابعہ عمران اور عمران علی یوسف کی گرفتاری کے بعد ان کیخلاف ٹرائل شروع ہو گا۔
ملزموں کو اشتہاری قرار دینے سے پہلے پیشی کیلئے 30 روز کی مہلت دی گئی، عدالت نے قرار دیا کہ شہباز شریف کی بیٹی اور داماد نے عدالتی رعایت سے فائدہ نہیں اٹھایا اور پیش نہیں ہوئے احتساب عدالت کے جج نسیم ورک نے تحریری حکم جاری کیا، احتساب عدالت میں رابعہ عمران سمیت دیگر ملزموں کیخلاف ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔
ریفرنس میں منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ رابعہ عمران اور عمران علی یوسف پر بطور مالکان فاطمہ ڈویلپرز مالی فوائد حاصل کرنے کا الزام ہے۔رتھ کوئیک ری کنسٹرکشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن اتھارٹی کے فنڈز فاطمہ ڈویلپرز کو منتقل کئے گئے رابعہ اور عمران علی کی مسلسل عدم پیشی کی بنا پر اشتہاری قرار دےکر جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دیا گیا۔