ویب ڈیسک : امریکا کی کمپنی نے 30 سال کی تحقیق کے بعد ’آنسوؤں کے بغیر‘ پیاز ایجاد کرلئے اور فروخت کے لئے برطانوی مارکیٹ میں پیش کردئیے ہیں
پیاز کی یہ قسم ''سنیئنز'' ہے جس کے کاٹنے سے آنکھوں میں آنسو نہیں آتے، انہیں آن لائن فروخت کے لئے منتخب ویٹروز سٹورز میں دستیاب ہوگی۔
تین سنیئنز پیاز کے پیکٹ کی قیمت ڈیڑھ پاؤنڈ یا 362 پاکستانی روپے ہوگی ۔ جن افراد نے انہیں چکھا ہے ان کا کہنا ہے کہ یہ پیاز میٹھے ، ہلکے اورتقریبا بے ذائقہ ہیں ۔
پیاز کے تیز مرکبات آنسوؤں اور تیکھے ذائقے کا سبب ہوتے ہیں اس لیے عام پیاز میں ان مرکبات کی مقدار برقرار رہتی ہے یا وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہے۔ لیکن سنیئنز میں یہ مرکبات بالکل برعکس کام کرتے ہیں اور یہ ان کو بغیر آنسو کے، میٹھا اور ہلکا پیاز بناتے ہیں۔