ویب ڈیسک : چین میں تعینات افغان سفیر جاوید احمد قائم نے طالبان حکومت کی طرف سفارتی عملے کو تنخواہیں جاری نہ کیے جانے پر احتجاجاً استعفیٰ دے دیا ہے۔ طالبان نے سید محی الدین کو نیا چارج ڈی افئیرز مقرر کردیا۔
افغان سفیر جاوید احمد قائم نے ٹوئٹر پر استعفا پوسٹ کرنے کے بعد ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ گزشتہ سال اگست میں طالبان کے افغانستان پر اقتدار سنبھالنے کے بعد عملے کو تنخواہیں ادا نہیں کی جاسکی ہیں۔ اس لئے استقبالیہ پر صرف اب ٹیلی فون آپریٹر کالز کا جواب دینے کے لیے موجود ہوں گے۔ سفارتخانے کی ملکیتی پانچ کاروں کی چابیاں دفتر میں دفتر میں چھوڑ دی گئی ہیں جبکہ تقریبا ایک لاکھ ڈالر اکاؤنٹ میں موجود ہیں ۔
The end to an honorable responsibility: I quit my job as Ambassador. It was an honor to represent AFG ???????? and my people.There are many reasons, personal and professional, but I don’t want to mention them here. I have handed over everything smoothly through a handover note. pic.twitter.com/a4A6y7yOBP
— Javid Ahmad Qaem (@JavidQaem) January 10, 2022
دوسری طرف طالبان حکومت نے محی الدین سادات کو چین میں افغانستان کے نئے سفیر کے طورپر مقرر کیا ہے وہ چین میں افغان سفارت خانے کا انتظام دیکھیں گے۔ سید محی الدین سادات کو فرسٹ سیکرٹری اور چارج ڈی افیئرز کے طور پر بیجنگ بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی قانون میں ماسٹر ڈگری حاصل کی ہے اور وہ طویل عرصے سے قطر میں اے اے اے کے سیاسی دفتر کے رکن ہیں۔
افغانستان میں 15 اگست 2021 کو جب طالبان نے کابل کا کنٹرول حاصل کیا تھا، جس کے فوری بعد امریکا نے افغانستان کے بیرون ملک موجود اثاثے منجمد کردیئے تھے جن میں ان کے اکاونٹ میں موجود اربوں ڈالر بھی شامل تھے بعد ازاں 19 اگست کو افغان طالبان نے ملک میں ‘افغانستان اسلامی امارات’ کے تحت حکومت قائم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد افغان سفارتخانوں میں تعینات عملہ بے یقینی کاشکارہے۔