سٹی 42: برائلر مرغی کے گوشت کے ریٹ میں 5 روپے فی کلو اضافہ،ریٹ 262 روپے فی کلو ہوگیا،فارمی انڈے 178 روپے درجن فروخت ہونے لگے۔
برائلر مرغی کے گوشت کے ریٹ میں 5 روپے فی کلو اضافہ،برائلر مرغی کے گوشت کا ریٹ 257 روپے سے بڑھ کر 262 روپے فی کلو ہوگیا۔اسی طرح زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 173 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 181 روپے فی کلو مقررکردیا گیا۔دوسری جانب فارمی انڈوں کا ریٹ 178 روپے فی درجن مقرر جبکہ فارمی انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 5 ہزار 220 روپے مقرر کردیا گیا۔