سٹی فورٹی ٹو کی خبر پر انتظامیہ کو ہوش آگیا

12 Jan, 2021 | 07:31 PM

Arslan Sheikh

راؤ دلشاد حسین: سٹی فورٹی ٹو نے تاریخی عمارتوں کی خستہ حالی کا معاملہ اٹھایا تو انتظامیہ کو ہوش آگیا، تاریخی عمارتوں کی بحالی اور تزئین وآرائش کیلئے سروے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن نے شہر کے نو زونز کی تاریخی عمارتوں کا ازسر نو سروے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ شہر میں واقع عمارتوں کی تاریخ اور اہمیت کے حوالے سے مکمل تفصیلات طلب کرلی گئیں۔ ایم او ریگولیشن ہیڈکوارٹر نے زونل ریگولیشن کے افسروں سے تاریخی عمارتوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

زونل ریگولیشن کے افسروں کو جلدازجلد تاریخی عمارتوں سے متعلق ڈیٹا جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، ڈیٹا آنے کے بعد عمارتوں کی تزئین و آرائش سے متعلق تخمینہ لاگت تیار کیا جائے گا۔

دوسری جانب شہر کی پانچ مرکزی شاہراہوں پر گداگروں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ مال روڈ پر استنبول چوک سے نہر کے پل تک کسی بھی مقام پر گداگروں کو کھڑے ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ قرطبہ چوک جیل روڈ، مین بلیوارڈگلبرگ، ایم ایم عالم روڈ، لوئر مال ڈی سی آفس سے چوبرجی چوک تک گداگروں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

کمشنر وایڈمنسٹریٹر ذوالفقار گھمن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ایم سی ایل کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ان سڑکوں پر کسی بھی بھکاری کو داخل نہ ہونے دے۔

مزیدخبریں