(سٹی 42) ٹیسٹ فاسٹ باؤلر احسان عادل دلبرداشتہ، نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بہترین پرفارمنس کے باوجود ڈرافٹ میں پک نہ ہونے پر مایوسی ہوئی۔
پی ایس ایل ڈرافٹ میں پک نہ ہونے پر ٹیسٹ فاسٹ باؤلر احسان عادل دلبرداشتہ ہوگئے، فاسٹ باؤلر نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بہترین پرفارمنس کے باوجود ڈرافٹ میں پک نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Despite having 2nd best strike rate and 3rd best avg. among fast bowlers in recent National T20 cup it’s disappointing not being picked in PSL draft....I will continue working hard and make a strong come back soon INSHALLAH!! #HBLPSLDraft
— Ehsan adil (@ehsanadil007) January 12, 2021
فاسٹ بولر احسان عادل نے اپنے ٹویٹر پیغام میں مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں دوسرا بہترین سٹرائیک ریٹ اور تیسری بہترین اووریج تھی تاہم کسی فرنچائز نے انہیں پی ایس ایل ڈرافٹ میں پک نہ کیا، احسان عادل نے کہا کہ پی ایس ایل ڈرافٹ میں پک نہ ہونے پر مایوسی ہوئی، محنت جاری رکھوں گا اور بھرپور کم بیک کروں گا۔