اساتذہ کو برطرف کرنے کی درخواست خارج

12 Jan, 2021 | 03:54 PM

Arslan Sheikh

 ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کے کنٹریکٹ اساتذہ کو برطرف کروانے کے لئے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت، دو رکنی بنچ نے پنجاب ورکرز ویلفئیر بورڈ کی انٹرا کورٹ اپیل خارج کردی اور سنگل بنچ کا پنجاب ورکرز ویلفئیر بورڈ کے اساتذہ کو ملازمت پر بحال رکھنے کا حکم برقرار رکھا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔ اساتذہ محمد شاہد سمیت دیگر کی جانب سے ملک اویس خالد ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ پنجاب ورکر ویلفیئر بورڈ کی جانب سے دائر انٹرا کورٹ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ اساتذہ کنٹریکٹ پر بھرتی ہوئے، اساتذہ کا کنٹریکٹ ختم ہو چکا ہے۔ ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے ان اساتذہ کی برطرفی تاحکم ثانی روک رکھی ہے۔ 

انٹرا کورٹ اپیل میں استدعا کی گئی کہ عدالت سنگل بنچ کا ورکر ویلفئیر بورڈ کے اساتذہ کے لئے جاری کیا گیا حکم امتناعی کالعدم قرار دے۔ اساتذہ کی جانب سے ملک اویس خالد ایڈووکیٹ نے پنجاب ورکرز ویلفئیر بورڈ کی انٹرا کورٹ اپیل کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اساتذہ کافی عرصے سے کنٹریکٹ بنیادوں پر پنجاب ورکر ویلفیئر بورڈ میں کام کر رہے ہیں۔   حکومتی پالیسی کے مطابق اساتذہ کو ریگولر نہیں کیا گیا۔

اساتذہ نے ریگولر ہونے کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ عدالت نے حتمی فیصلے سے پہلے اساتذہ کو ملازمت سے برطرف نہ کرنے کا عبوری ریلیف قانون کے مطابق دیا۔ پنجاب ورکرز ویلفئیر بورڈ کی سنگل بنچ کے حکم امتناعی کے فیصلے خلاف انٹر کورٹ ناقابل سماعت ہے۔ دورکنی بنچ نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد پنجاب ورکرز ویلفیرز بورڈ کی انٹرا کورٹ اپیل خارج کردی۔ 

مزیدخبریں