کالےشیشوں والی گاڑی چلانے والے ہوشیار!سربراہ لاہورکابڑاحکم

12 Jan, 2021 | 03:47 PM

M .SAJID .KHAN

(عرفان ملک)سربراہ لاہورپولیس غلام محمود ڈوگر نے شہر میں امن او امان اور پٹرولنگ کا جائزہ لینے کے لئےمختلف مقامات اور شاہراہوں کا وزٹ کیا، کالے شیشوں والی وہیکلز کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی حکم دیا۔

سی سی پی او لاہور نے ناکہ پیر بہار شاہ پر سیکورٹی و ٹریفک ڈیوٹی کا جائزہ لیا، غلام محمود ڈوگر کی پولیس اہلکاروں سے بات چیت، مسائل پوچھے، اس موقعہ پر انہوں نے سیکورٹی ڈیوٹی بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ کالے شیشوں والی وہیکلز کے خلاف کارروائی کی جائے، مشکوک افراد اور گاڑی پر کڑی نظر رکھی جائے، چیکنگ کے دوران شہریوں سے حسن سلوک سے پیش آیا جائے، غلام محمود ڈوگر کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو عزت دیں تاکہ ان میں احساس تحفظ پیدا ہو۔

  سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نےسیشن کورٹ کے باہر سے مسلحہ افراد کے خلاف کارروائی پر  اہلکاروں کوشاباش دی، سی سی پی او لاہور نے انچارج سکیورٹی اور ان کی ٹیم کے لئے ملزمان کےخلاف کارروائی پر تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیا، سی سی پی او کا کہناتھا کہ  لاہور میں کلاشنکوف کلچر کا خاتمہ ہوگا، کسی کو اسلحہ لہرا کر گھومنے  کی اجازت نہیں، ریاست کی رٹ قائم کی جائے۔ سی سی پی او کا کہناتھا شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری، نبھائیں گے۔

علاوہ ازیں سیشن کورٹ کے باہر اسلحہ سے لیس پکڑے جانے ملزمان میں شہروز، عمران، احسن اللہ، آصف، بلال، فیصل اور ریاض شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے 05 رائفلیں، 05 پسٹل اور 700 سے زائد گولیاں برآمد ہوئیں، ملزمان کو اندراج مقدمہ کےلئے تھانہ اسلام پورہ منتقل کر دیا گیا۔ ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کر دی گئیں۔

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے ملزمان کا اسلحہ لائسنس بھی کینسل کروانے کے احکامات دے دیئے، سربراہ لاہور پولیس کا کہناتھا کہ  اسلحہ کی نمائش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

مزیدخبریں