(عرفان ملک) پولیس کو رشوت دینے والا ملزم گرفتار کر لیا، ملزم قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزمان کے لیے رعایت کے لیے تفتیشی افسر کو دو لاکھ روپے رشوت دینا چاہتا تھا۔
پولیس کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن نشتر کالونی حافظ تصدق حسین کو رشوت دینے والے ملزم جاوید اقبال کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم نے قتل کے نامزد مقدمہ میں ملزم حیدر جٹ کو رعایت دینے اور حقائق تبدیل کرنے کے لیے 2لاکھ روپے رشوت دینے کی کوشش کی تھی۔
یاد رہے کہ نامزد ملزم حیدر جٹ نے 2ماہ قبل شہری نعیم کو کیبل کے تنازعہ پر اندھا دھندفائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ملزم جاوید اقبال کو گرفتار کر کے بطوررشوت دیئے جانے والے 2لاکھ اور تبدیلی کے لیے دی جانے والی رائفل قبضہ میں لے لی گئی۔