(عمر اسلم)مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات کے لئے امیدوار فائنل کر لئے,مسلم لیگ ن کی مشاورتی ٹیم نے اپنی تجاویز قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کو بھجوا دی،نوازشریف حتمی فیصلہ کریں گئے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات کے کئے امیدوار فائنل کر لئے،مسلم لیگ ن کی مشاورتی ٹیم نے اپنی تجاویز قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کو بھجوا دی، سیدہ نوشین افتخار کو این اے 75ے ٹکٹ دی جا ئے گی، دوسرے ضمنی انتخابات پی پی 51 کے لئے سابق ایم پی اے شوکت منظور چیمہ کی اہلیہ اور امتیاز باگڑی کے ناموں پر مشاورت کی گئی۔
کمیٹی نے فیصلہ کے مطابق شوکت منظور چیمہ کی اہلیہ طلعت منظور چیمہ کو کو ٹکٹ دی جائے گی، قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف حتمی فیصلہ کریں گئے۔
علاوہ ازیں مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں کامیابی کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا، مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خاں سمیت دیگر اہم لیگی رہنماؤں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ کمیٹیاں ضمنی انتخابات والے حلقوں میں جلسوں,کارنر میٹنگز سے خظاب بھی کریں گی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق لیگی لائرز ونگ پر مشتمل لیگل ایڈ کمیٹی بھی بنائی جائے گی۔ لیگل کمیٹی لیگی امیدواروں کو قانونی معاونت فراہم کرے گی۔ذرائع الیکشن ڈے کے حوالے سے ووٹرز کو نکالنے اور پولنگ سٹیشنز کے معاملات کو دیکھنے کے لیے لیگی خواتین ایم پی ایز اور ایم کارکنان کو خصوصی ٹاسک دئیے جائیں گے۔
خصوصی کمیٹیاں صمنی انتخابات کے حلقوں کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ قیادت کو دیں گی۔