(ویب ڈیسک) تم شاہد آفریدی ہو؟ خاتون کی آفریدی سے دلچسپ گفتگو کے سوشل میڈیا پر چرچے، ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر وائرل ہوگئی۔
بوم بوم شاہد آفریدی کو کون نہیں جانتا ،مگر کبھی کبھی ایسے بھی ہوجاتا ہے،ایسا ہی ایک واقعہ شاہد آفریدی کےساتھ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ائیرپورٹ پرایک خاتون نے شاہد آفریدی کو آوازیں دے کر بلایا۔
"اے بھائی ادھرآؤ، ادھرآؤ بیٹا۔۔ یہ لڑکیاں بول رہی ہیں تم شاہد آفریدی ہو؟ ۔۔۔اگرشاہد آفریدی ہوتوایک تصویربنوا دو"
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہد آفریدی بھیڑ میں سے نکل کر خاتون تک پہنچتے ہیں جس کے بعد خاتون اور اس کی بیٹیوں کے ساتھ تصویر بنواتے ہیں۔