سٹی 42 :پاکستانی گلوکار جواد احمد کا گانا ’’کسانا‘‘ سرحد پار پہنچ گیا،بھارت میں جاری کسان تحریک میں گونج مچ گئی ۔
سماجی مسائل پر اپنی آواز اٹھانے والے پاکستانی گلوکار جواد احمد کا کسانوں کے لیے گایا جانے والا گانا بھارت میں بھی مشہور ہوگیا۔جواد احمد کا کسانوں کے حقوق کے لیے گایا گیا گانا ’کسانا‘ ناصرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی دھوم مچا رہا ہے۔
گلوکار نے گانے 'کسانا' کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کی اور لکھا کہ یہ گانا کسانوں کے لیے ایک انقلابی گانا ہے تاکہ وہ اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کو آگے بڑھا سکیں۔ بھارت میں مودی سرکار کی زراعت دشمن پالیسیوں کے خلاف تحریک کی وجہ سے اس گانے کو بھارت میں بھی خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
Prime Minister, President & General
— Jawad Ahmad (@jawadahmadone) December 26, 2020
DC, Judge & Police Officer
All eat what you make
They’ll all be dead of hunger
If you don’t sow & reap
They are all servants
And you the provider
O’ Peasant,
Rise & live!
Our tribute to all the Peasants of the world.https://t.co/WWnBWxtSVj pic.twitter.com/QpCJVN6fzU
خیال رہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دلی کی سرحد پر بھارتی پنجاب اور ہریانہ سمیت دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں کسان مودی سرکار کے نئے زرعی قوانین کے خلاف گزشتہ کئی دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں،بھارتی کسانوں کو خوف ہے کہ نئے زرعی قوانین کے ذریعے سے انہیں کارپوریٹ سیکٹر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے گا۔