(سٹی 42) حیدرآباد کے علاقے حسین آباد میں باپ کی چار بیٹیوں سے مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا ہے .
تفصیلات کے مطابق ایک بیٹی کی درخواست پر باپ کو حراست میں لے کر میڈیکل کرالیا گیا جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق منظر عام پر آسکیں گے ،صوبائی وزیر ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا نے حیدرآباد کی رہائشی چار بہنوں کے مبینہ اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رابطہ کیا۔ شہلا رضا کی ہدایت پر حیدرآباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حسنا رند سمیت چار بہنیں بازیاب کرالیں۔
حیدرآباد کے علاقے حسین آباد میں چار بہنوں سے باپ کی مبینہ زیادتی،پولیس نے ایک بہن حسنا رند کی درخواست پر باپ کو حراست میں لے لیا ۔لڑکی کے مطابق باپ بیٹیوں سے جنسی زیادتی کرتا تھا،ایس ایس پی عبدالسلام کا کہنا ہے کہ باپ اسماعیل رند کو حراست میں لے کر میڈیکل کرالیا ہے۔
واضح رہے یہ کارروائی حسنا رند کی تحریری درخواست موصول ہونے پر عمل میں لائی گئی۔ حسنا رند کے والد اسماعیل رند کو مبینہ زیادتی کیس میں حراست میں لے لیا جس سےمزید تفتیش کی جارہی ہے۔