خواجہ سعد رفیق کیلئے احتساب بیورو سے اچھی خبر آگئی

12 Jan, 2021 | 12:37 PM

Sughra Afzal

(سعود بٹ) خواجہ سعد رفیق کیلئے احتساب بیورو سے اچھی خبر،   نیب نے خواجہ سعد رفیق کیخلاف لوکو موٹیو مہنگے داموں خریدے جانے کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 ڈی جی نیب لاہور نے تفتیشی ٹیم کی  انکوائری بند کرنے کی سفارشی رپورٹ چیئرمین نیب کو بھجوا دی ہےجو اس کی حتمی منظوری دیں گے، خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر پر 400 ہزار سے 4500 ہارس پاور کے ریلوے انجن مہنگے داموں خریدنے کے الزامات تھے،خواجہ سعد نے انکوائری سے متعلق سوال پر کوئی جواب نہیں دیا۔

شکایت گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ پاکستان ریلوے کو 20 سے زیادہ لوکو موٹیو کی ضرورت نہیں تھی جبکہ خواجہ سعد رفیق نے ضرورت سے زائد لوکو موٹیو خریدنے کی منظوری دی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نیب لاہور نے(ن) لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے خلاف ریلوے اراضی سے متعلق انکوائری بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ نیب ذرائع کے مطابق ریلوے نے جس کمپنی کو زمین لیز پر دی تھی انہوں سے سب سے زیادہ بولی لگائی اور خواجہ سعد رفیق پر جو الزام لگایا گیا کہ من پسند افراد کو زمین ٹھیکے پر دی وہ ثابت نہیں ہوتا۔

مزیدخبریں