ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر گوشت22 روپے سستا، کلو کتنے کا ہوگیا؟

برائلر گوشت22 روپے سستا، کلو کتنے کا ہوگیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نبیل ملک)برائلر کی رسد میں بہتری سے قیمت آج پھر 6 روپے کم ہو گئی، برائلر تین دن میں بائیس روپے سستا ہوا، فارمی انڈوں کی قیمت مسلسل چوتھے روز 174 روپے درجن پر مستحکم ہے۔

سرکاری نرخنامےکےمطابق برائلرمرغی کا گوشت 3 دن میں 22 روپےسستا ہوا، آج مزید 6 روپے کم ہو کر 216 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے، فارمی انڈوں کا ریٹ مسلسل چوتھےروزبھی مستحکم، 174 روپے فی درجن رہا۔ اوپن مارکیٹ میں انڈوں کی 190 سے 200 روپے فی درجن تک فروخت جاری رہی۔

30 درجن فارمی انڈوں کی پیٹی کی قیمت مسلسل چوتھے روز بھی 5100 روپے پر مستحکم رہی۔ دیسی انڈوں کی آج بھی اونچی اڑان برقرار ہے، 400 روپے فی درجن میں فروخت ہوتےرہے۔ شہرکےچھوٹےبڑےبازاروں میں مچھلی کےبھی من مانےریٹ مقرر رہے ، کالارہومچھلی 250 سے 300 روپےکلو،کھگا مچھلی 250 سے 300 روپے کلو، ملہی مچھلی 400 سے 500 روپے کلو، بام مچھلی 350 سے 400 روپے کلو، سوہل مچھلی 1000 سے 1200 روپےکلو، پمفلٹ مچھلی 1200 سے 1400 روپے کلو، چڑا مچھلی 240 سے 300 روپے کلو میں فروخت جاری رہی۔ کھلے دودھ کی 90 سے 110 روپے کلو میں فروخت جاری رہی۔ دھی 110 روپےکلو فروخت ہوتارہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سرکاری نرخ نامے کے مطابق شہربھرمیں برائلرمرغی کےگوشت کے ریٹ میں 10 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 228 روپے کلو تھی۔فارمی انڈوں کا ریٹ 174 روپے درجن پر مستحکم رہے۔ اوپن مارکیٹ میں انڈے 190 روپے فی درجن تک فروخت ہوتے رہے۔30 درجن انڈوں کی پیٹی کی قیمت 51 سو روپے پر مستحکم رہی۔

شہر بھر میں دیسی انڈوں کی آج بھی اونچی اڑان برقرار رہی جو 400 روپے فی درجن میں فروخت ہوتے رہے۔ اسی طرح زندہ برائلر مرغی کے تھوک ریٹ میں 5 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 149 روپے کلو مقرر جبکہ زندہ برائلر مرغی کے پرچون ریٹ میں 7 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 157 روپے کلو مقرر کر دی گئی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer