آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسارہیگا؟

12 Jan, 2021 | 11:23 AM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(کومل اسلم)شہربھرمیں سردی کی شدت برقرار،مطلع ابرآلود،یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔کم سے کم درجہ حرارت 9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دن بھرسورج اوربادلوں کی آنکھ مچولی بھی جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مطلع ابرآلود ہونے اور سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت برقرار ہے ۔کم سے کم درجہ حرارت9 ڈگری سینٹی گریڈتک گرگیا ،ہوامیں نمی کا تناسب 79 فیصد جبکہ ہوا 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےچل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران کم سے کم درجہ حرارت 3 اور زیادہ سے زیادہ 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔جبکہ شہر میں ائیرکوالٹی انڈیکس 179 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ملک کے مختلف علاقوں میں موسم شدید سر دہوچکا ہے، پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے،راولپنڈی، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، خوشاب اورنورپورتھل دھند کی لپیٹ میں سرگودھا، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دھند جوہر آباد، جھنگ، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، میانوالی، ڈی جی خان، خانیوال، ساہیوال، خان پور اور رحیم یار خان میں چھائے رہنے کی توقع ہے، پنجاب کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ 

کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا، شمالی پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد ہوگا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا، سکھر اور لاڑکانہ میں دھند چھائے رہنے کی پیش گوئی کی گئی، اسی طرح خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اورخشک بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم شدید سرد رہے گا۔

مزیدخبریں