ہسپتال روڈ(زاہد چودھری) ادویات کے بعد طبی آلات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا، 50 روپے میں ملنے والا تھرما میٹر 150 اور 100 روپے میں ملنے والے تھرما میٹر کی قیمت 250 روپے ہوگئی۔
مینوفیکچررز اور امپورٹرز نے تھرما میٹر کی قیمتیں از خود اڑھائی سے تین گنا بڑھا دی ہیں، ہول سیل میں 600 روپے فی درجن ملنے والے تھرمامیٹر کی نئی قیمت 1800 روپے فی درجن کر دی گئی ہے اور 1000 روپے فی درجن میں ملنے والے تھرما میٹر کی نئی قیمت 2500 روپے کردی گئی ہے۔ ہول سیل قیمتیں بڑھنے سے مریضوں کو 50 روپے میں فروخت ہونے والا تھرمامیٹر اب 150 روپے میں دستیاب ہوگا اور 100 روپے میں بکنے والا تھرمامیٹر اب 250 روپے میں فروخت ہوگا۔ تھرما میٹر کی قیمتوں میں از خود اڑھائی سے تین گنا اضافے پرحکومت اور ڈریپ کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔