(عابد چودھری) جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں پرنسپل کے ڈانٹنے پر طالب علم آپے سے باہر ہوگیا، طالب علم طلحہ کے ہمراہ 16سے زائد افراد نے اکیڈمی پر دھاوا بول دیا۔
تفصیلات کے مطابق جوہرٹاؤن کے علاقہ میں لیڈی ٹیچر کو گالیاں دینے پر پرنسپل محمود نے طالبعلم طلحہ کو ڈانٹا تھا، پرنسپل کے ڈانٹنے پر طالب علم آپے سے باہر ہوگیا، واقعہ کے بعد البعلم طلحہ کے والدین کو بلایا گیا، ان کے جانے کے بعد طلحہ،مقصود، ملک علی و دیگر نامعلوم افراد نے اکیڈمی پر دھاوا بول دیا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی42 کو موصول ہوگئی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالب علم طلحہ کے ہمراہ 16سے زائد افراد نے اکیڈمی کا دروازہ توڑ اور اندر داخل ہوتے ہی جھگڑا شروع کردیا، اکیڈمی میں موجود دوسرے طالبعلوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
پولیس کا کہناتھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ ان کی گرفتاری تاحال نہیں ہوسکی،واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے جس سے ان کی شناخت کی جائے گی تاکہ واقعہ میں ملوث افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جائے سکے۔