ن لیگ کا پنجاب اسمبلی میں اجلاس بلوانے کا فیصلہ

12 Jan, 2020 | 07:55 PM

M .SAJID .KHAN

(علی اکبر) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن نے اسمبلی کا اجلاس بلوانے کیلئے ریکوزیشن جمع کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلوانے کیلئے آئندہ دو روز تک اسمبلی سیکرٹریٹ میں ریکوزیشن جمع کروائی جائے گی، ریکوزیشن میں مہنگائی اور صوبہ میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر عام بحث کروانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں