علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن حسب معمول متاثر

12 Jan, 2020 | 06:46 PM

Malik Sultan Awan

(سعید احمد سعید)علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لاہور آنے و جانے والی ملکی وغیر ملکی 17پروازیں متاثر رہیں، جن میں سے 5 پروازیں منسوخ جبکہ 12 تاخیر کا شکار رہیں۔
لاہور ائیرپورٹ فلائٹ انکوائری کے مطابق ابوظہبی جانے والی پرواز پی کے 264،  کراچی جانے والی پرواز پی اے 401،  کراچی سے آنے والی پرواز پی اے 402، پی اے 404 اور کراچی جانے والی پرواز پی اے 405 کو منسوخ کر دیا گیا۔

متعدد پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں جن میں دبئی سے آنے والی پرواز پی کے 204سات گھنٹے بیس منٹ، پی اے 411 چھ گھنٹے پچاس منٹ، دبئی جانے والی پرواز پی اے 410سات گھنٹے، مشہد سے آنے والی پرواز ایچ ایچ 72070 ساڑھے پانچ گھنٹے اور مشہد جانے والی پرواز ایچ ایچ 7208چھ گھنٹے تاخیر کا شکار رہی جبکہ مسقط سے آنے والی پرواز پی کے 230پانچ گھنٹے، جدہ جانے والی پرواز پی کے 759تین گھنٹے اور پی اے 479دو گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔

پروازوں میں گھنٹوں تاخیر سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزیدخبریں