بھارتی آرمی چیف کے پاکستان مخالف بیان پر گورنر پنجاب کا ردعمل

12 Jan, 2020 | 05:53 PM

M .SAJID .KHAN

(قذافی بٹ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی قابل مذمت ہے۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے بھارتی آرمی چیف کی ہرزہ سرائی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 22کروڑ پاکستانی قوم افواج پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی جارحیت پربھارت کو منہ توڑ جواب ہی ملے گا، آر ایس ایس اور نریندر مودی دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہے ۔

چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کی امن دشمن پالیساں دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہیں، 160 روز سے کشمیر میں جاری کر فیوانسانی حقوق کا قتل ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ہوسکتا ۔

مزیدخبریں