ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کے ٹاپ ٹین بدمعاشوں کا عدالت سے اہم مطالبہ

شہر کے ٹاپ ٹین بدمعاشوں کا عدالت سے اہم مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)، لاہورہائیکورٹ میں ٹاپ ٹین بدمعاشوں کی فہرست کیخلاف درخواستوں پر سماعت کل ہوگی، عدالت نےچیف سیکرٹری اعظم سلیمان اورآئی جی شعیب دستگیر کوکل عدالت طلب کررکھا ہے۔

جسٹس مس عالیہ نیلم ٹاپ ٹین بدمعاش فہرست میں شامل افرادکی درخواستوں تیرہ جنوری کوسماعت کریں گی،فہرست میں شامل منشاء بم ، گوگی بٹ، امیر بالاج ،، تاجا گجر سمیت دیگر نے درخواستیں دائر کیں ۔درخواستوں میں پنجاب حکومت ہوم، سیکرٹری،آئی جی ،ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیاکہ پولیس کی جانب سے ٹاپ ٹین بدمعاشوں کی فہرست مرتب کی گئی ہے ۔

ہمارے مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں ، مقدمات کے کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں،عدالتوں سے سزا یافتہ نہیں۔پہلے بھی مقدمات کے باعث انتظامیہ کی جانب سے نظر بندکیا گیا،2013ء میں عدالت نے نظربندی کے احکامات کو کالعدم قرار دے دیاتھا۔

ٹاپ ٹین کی بدمعاشوں کی فہرست میں بلاجواز نام شامل کیے گئے، پولیس گرفتار کرنے کیلئےچھاپے ماررہی ہے ، بلاوجہ اور بغیر کسی مقدمہ کےہراساں کیا جارہاہے،درخواستگزاروں کی جانب سےاستدعاکی گئی کہ عدالت ٹاپ ٹین بدمعاشوں کی فہرست کے اقدام کو کالعدم قرار دے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer