ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضلعی انتظامیہ کی سبزیوں کے نرخ کنٹرول کرنے کی انوکھی منطق

ضلعی انتظامیہ کی سبزیوں کے نرخ کنٹرول کرنے کی انوکھی منطق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: ضلعی انتظامیہ کی سبزیوں کےنرخ کنٹرول کرنےکی انوکھی منطق، آلو، پیاز اور ٹماٹر کے نرخ کنٹرول کر کے دیگرسبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا۔

نےآلو، پیازاور ٹماٹر کے نرخ تو کنٹرول کر لیے مگرمتعدد دیگرسبزیوں کےنرخ 10 روپےسے80 روپے فی کلو تک بڑھا دیئے، ادرک تھائی لینڈ کا ریٹ 220 سےبڑھا کر 300،ادرک چائنہ 270 سے330، کریلے82 سےبڑھ کر 98 جبکہ پالک24سے 30، میتھی 40 روپے سے بڑھ کر50، شملہ مرچ 138 سے160، بینگن کی قیمت 69 سے73 اوربھنڈی کا ریٹ 104 سے بڑھ کر 108روپےتک پہنچ گیا۔

مہنگائی کے طوفان سے عام عوام کی چیخیں نکل گئیں، شہریوں کا کہنا تھا کہ ایک سبزی ہی تھی جوکھا کر گزارا کر لیتےتھے، آلو پیاز اورٹماٹر کے نرخ کنٹرول کیے گئے مگر دیگر سبزیوں کی قیمتیں بڑھا دی گئیں، انہوں نے کہا کہ ماڈل اوراتوار بازاروں میں یہ حال ہے تو عام مارکیٹ میں کیا ہوگا۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سبزیوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں، بصورت دیگرعوام حکومت کے خلاف سڑکوں پرنکلنے کیلئے مجبور ہو جائیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer