(سٹی 42) مجلس وحدت مسلمین کی امریکہ مخالف ریلی، پریس کلب اور گردو نواح کی سڑکیں عام ٹریفک کیلئے بند ، شہریوں کو متباد ل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
امریکی حملے میں ایران کے معروف جنرل، حاج قاسم سلیمانی اور عراقی ملیشاءکے سربراہ ابو مہدی المہندس کی شہادت کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے "مردہ باد امریکہ" ریلی پنجاب اسمبلی کے سامنے فیصل چوک سے نکالی گئی ہے جو لاہور پریس کلب شملہ پہاڑی چوک پہنچ کر امریکی قونصلیٹ کے سامنے اختتام پذیر ہوگی، ریلی میں بچے اور خواتین بھی شریک ہیں، ریلی کے شرکاء نے قاسم سلیمانی کی تصاویر تھامی ہوئی ہیں اور امریکہ مردہ باد کے نعرے لگارہے ہیں۔
اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، شرکاء کے ریلی میں داخلے کے لیے واک تھرو گیٹس لگائے گئے ہیں، تلاشی کے بعد شرکاء کوریلی میں شامل ہونے کی اجازت دی جارہی ہیں، الحمرا روڈ، ڈیوس روڈ، شملہ پہاڑی اور اطراف کی سڑکیں کنٹینرزاور بیرئیرزلگا کر بند کردی گئیں، شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔