(سعید احمد سعید) سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے میں ایئرلائن مسافرقیمتی سامان ، نقدی، زیورات،موبائل چیک ان بیگ میں مت رکھیں،سفر کیلئے مسافر قومی شناختی کار ڈ ہمراہ رکھیں ، سامان گمشدگی کی اطلاع صرف عملے کو دیں۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کی جانب سےفضائی مسافروں کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں گئی ہیں، سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہناتھا کہ مسافرایئرلائنزکی جانب سےممنوعہ قراردی جانیوالی اشیا ساتھ لےجانےسےگریزکریں،قیمتی سامان ، نقدی، زیورات،موبائل چیک ان بیگ میں مت رکھیں،ٹکٹ پردرج سامان کےوزن سےمتعلق معلومات پرعمل کریں،مسافراپنادستی سامان کسی کےحوالے مت کریں،خود حفاظت کریں۔
سی اے اے حکام کا مزید کہناتھا کہ کاؤنٹرزپرسامان کی چیکنگ کےبعدمسافرسامان خود ساتھ لیکرجائیں،معلومات بورڈنگ پاس حاصل کرتے وقت ایئرلائنز سےحاصل کریں،سفرکےبعدسامان کی گمشدگی کی اطلاع ایئرلائنزانتظامیہ کودیں،اندرون ملک سفرکرنیوالےمسافراپناقومی شناختی کارڈ ہمراہ لائیں۔