ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریے اپنی زندہ دلی کیساتھ کھابوں کے بھی شوقین

لاہوریے اپنی زندہ دلی کیساتھ کھابوں کے بھی شوقین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: لاہوری ہوں اور چھٹی کے دن ناشتہ باہر سے نہ ہو ایسا کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔

لاہور، جو کہ زندہ دلوں کا شہر ہے، یہ اپنی تاریخی عمارات اور کھانوں کی روایات کی وجہ سے بھی ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے، لاہور یے اپنی زندہ دلی کیساتھ کھابوں کے بھی شوقین ہیں، چھٹی کے روز مختلف ناشتہ پوائنٹس سے ناشتہ کیے بغیر لاہوریوں کا دن ہی شروع ہی نہیں ہوتا۔

لاہوریوں نے ٹاون شپ میں واقع مشہور چنے کی دکان چچا چھیکا  کا رخ کیا اور ڈٹ کر ناشتہ کیا، بلکہ گھروالوں کے لیے پیک بھی کروایا۔

حلوہ پوری، شاہی پٹھورے، نان چنے، بونگ پائے اور سری پائے نان کے ساتھ، نہاری اور ایک گلاس لسی، یہ لاہوریوں کا ہی نہیں بلکہ لاہوری سیاحوں کا بھی ہردل عزیز ناشتہ ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer