ضلعی انتظامیہ خواب خرگوش میں، شہر آوارہ کتوں کے حوالے

12 Jan, 2020 | 11:42 AM

Shazia Bashir

زاہد چوہدری: کتے کے کاٹے کے بڑھتے واقعات سے شہری بے حال، 24 گھنٹوں میں مزید کتے کے کاٹنے سے مزید 44 افراد ہسپتال پہنچ گئے۔

شہرمیں آوارہ کتوں کی بھرمار سے شہری بے حال، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 44 افراد آوارہ کتوں کا شکار ہو گئے، مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 451 ہوگئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کی بدترین ناکامی کے باعث شہریوں کیلئے آوارہ کتے وبال جان بن گئے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں مزید 44 افراد آوارہ کتوں کا نشانہ بن گئے۔

  کتے کے کاٹنے کا شکار ہونے والوں میں بوڑھے اور بچے زیادہ ہیں، سال نو کے پہلے گیارہ روز میں مجموعی طور پر 451 لاہوریے آوارہ کتوں کا نشانہ بن چکے ہیں اور اس تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں