(زین مدنی) ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا پر کامیابیوں کے نئےر یکارڈ قائم کرنے والے مقبول ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی کل سیکنڈ لاسٹ قسط پیش کی گئی۔
ڈرامے کے لکھاری خلیل الرحمن قمر کا کہنا ہے کہ ناظرین دل تھام لیں ایسا نہ ہو کہ ناظرین ڈرامے کے انجام کو برداشت نہ کر پائیں، میرے پاس تم ہو نے کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں، ڈرامے کی اٹھارویں قسط کو ایک دن میں77 لاکھ لوگوں نے شیئر کیا،نامور فنکا ر و ں کی اداکاری کو سب ہی سراہ رہے ہیں۔
لیکن اس ڈرامے کی جان ہیں ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر کے جاندار ڈائیلاگ، شہوار کی شخصیت، مہوش کا حسن، دانش کی سادگی، رومی کی تڑپ اور ماہم کا تھپڑ اب تک سوشل میڈیا پر کروڑوں بار شیئر کیا جا چکا ہے، خلیل الرحمن قمرکا کہنا ہے کہ 18 جنوری کو پیش کی ہونے والی قسط کمزور دل حضرات ذرا سنبھل کر دیکھیں، میں نے ڈرامے کی آخری قسط میں اپنا دل نکال کر رکھ دیا ہے۔
جیسے جیسے ڈرامے کی آخری قسط قریب آرہی ہے بے یقینی اور انجام جاننے کی خواہش مزید بڑھتی جارہی ہے، خلیل الرحمن قمر کے بیانات نے مزید سسپنس پیدا کر دیا ہے۔