ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی آئی جی شہزاد اسلم صدیقی پر قاتلانہ حملہ

 ڈی آئی جی شہزاد اسلم صدیقی پر قاتلانہ حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) پولیس اہلکار  نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ڈی آئی جی شہزاد اسلم صدیقی پر  چاقو سے حملہ کردیا،حملے کے ذمہ دار گرفتار اہلکار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 ماتحت پولیس اہلکار کو ڈانٹنے کا خوفناک انجام،  ڈانٹ ڈپٹ کرنے پر  پولیس اہلکار رفیق نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں دوران چہل قدمی ڈی آئی جی شہزاد اسلم صدیقی پر چاقو سے حملہ کردیا،  ڈی آئی جی چھریاں اور سر پر چوٹ لگنے سے شدید  زخمی ہوگئے، واقعے کا علم ہونے پر اعلیٰ پولیس افسران پولیس لائنز پہنچ گئے اور ڈی آئی جی کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کردیا۔

ذرائع کے مطابق حملہ ڈی آئی جی شہزاد اسلم صدیقی کی رہائش گاہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں کیا گیا، حملہ آور پولیس اہلکار کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، حملہ آور کیخلاف اقدام قتل کی دفعہ 324 کے تحت مقدمہ  بھی درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر پولیس اہلکار کا  حملے کا تاثر غلط ہے، ملزم رفیق کاڈی آئی جی کیساتھ پہلےکوئی تعلق نہیں رہا اور نہ ہی جھگڑا ہوا، ابتدائی طورپرملزم رفیق ذہنی طور پر پریشان معلوم ہوتاہے، ملزم مرگی کا مریض ہے، میڈیکل ٹیسٹ اور تفتیش میں مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

واضح رہے کہ ڈی آئی جی شہزاد اسلم صدیقی کاتعلق پولیس کے 22ویں کامن سے ہے، شہزاد اسلم صدیقی کے پی کے میں تعینات ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer