ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین کیلئے خوشخبری، ملبوسات کا بڑا برانڈ کھل گیا

خواتین کیلئے خوشخبری، ملبوسات کا بڑا برانڈ کھل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) فیشن ڈیزائنر حنا مرزا نے لاہور میں اپنا پہلا آؤٹ لٹ ایم ایم عالم روڈ پر بنا لیا، آؤٹ لٹ کی افتتاحی تقریب میں ماڈلز نے کیٹ واک کرکے ایونٹ کو خوب رنگین بنایا۔

فیشن ڈیزائنر حنا مرزا نے ایم ایم عالم روڈ پر اپنے لاہور کے پہلے آؤٹ لٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا، تقریب میں فیشن کی دلداہ خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور حنا مرزا کے تیار کردہ ملبوسات میں خاصی دلچسپی لی۔

ماڈلز نے حنا مرزا کے تیار کردہ خوبصورت ملبوسات زیب تن کرکے ریڈ کارپٹ پر اپنی حسین ادائیں دکھائیں۔ حنا مرزا کا کہنا تھا کہ لاہور سے بے پناہ محبت کرتی ہوں اور لاہوریوں کیلئے خصوصی طورپر اپنا آؤٹ لٹ بنایا ہے۔

تقریب میں لاہوری خواتین نے بھی ایسی دلچسپی دکھائی کہ ان کے پہناوؤں سے پیار کی جھلک نظر آئی۔