ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھر کا نقشہ بنائیں اور انعام پائیں

گھر کا نقشہ بنائیں اور انعام پائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم میں چھوٹے گھروں کو  بنانے کیلئے حکومت نے طلبا اور آرکیٹیکٹ کی مدد لینے کا فیصلہ کرلیا۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے چھوٹے گھروں کے ماڈلز بنانے کیلئے مقابلہ منعقد کروانے کا اعلان کردیا، اس پوسٹر مقابلے میں سرکاری اور نجی یونیورسٹیز کے طلبا  بھی حصہ لے سکیں گے، بہترین ماڈل پیش کرنے والے کو انعام سے بھی نوازا جائے گا۔ حکومت نےمقابلے میں شرکت کیلئے تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کو دعوت عام دی ہے۔

اس مقابلے میں حکومت طلبا سے یہ تجاویز لے گی کہ کم آمدنی والوں کیلئے تین، چار اور پانچ مرلے کے گھر کیسے ہونے چاہیئے، اس میں کیا کیا سہولتیں ہونی چاہیئں اور یہ گھر کتنی لاگت میں بننا چاہیئے۔

Sughra Afzal

Content Writer