لاہور بار کے سالانہ انتخابات کا میدان سج گیا، پولنگ کا عمل جاری

12 Jan, 2019 | 11:34 AM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) لاہور بار ایسوسی ایشن کے  سالانہ انتخابات 2019 کیلئے پولنگ کا عمل جاری، چودھری اویس قاضی، خواجہ نیئر اور محمد عاصم چیمہ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا،  وکلابائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے  اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں، لاہور بار کے الیکشن میں صدارتی نشست پر 3 امیدوار مدمقابل ہیں، لاہوربار کی نائب صدر کی سیٹ پر اعجاز بسرا، بابر ہماریوں، پرویز سلہری، رانا آصف، رانا محمد نعیم اورعمران ملک مدمقابل ہیں، جبکہ لاہور بار کے سیکرٹری کی نشست پر آصف شاکر، ابرارحسین چودھری، پیر سید فریدالحق چشتی، ریحان احمد خان، مدثربٹ، ملک عدیل احسان ملک مقصود کھوکھر اور نصیر بھلہ مدمقابل ہیں۔ لاہور بار کی جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر تحسین طاہر گجر، راجہ فیصل شہزاد، ضرغام وحید، میاں ا سامہ، غلام مصطفیٰ مدمقابل ہیں.

اس موقع پر ایوان عدل کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،وکلا اپنی گاڑیاں ناصرباغ میں پارک کرسکیں گے۔ امیدواروں کی طرف سے مشترکہ کھانا ناصر باغ میں دیا جائے گا۔

مزیدخبریں