(سٹی 42)انتظار کی گھڑیاں ختم، طلبا کے دلوں کی دھڑکنیں تیز ہوگئیں، لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا، امتحان میں کامیابی کا تناسب 37 اعشاریہ 2 فیصد رہا۔
لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ ضمنی امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ رواں سال امتحان میں 37 ہزار طلبہ و طالبات نے شرکت کی، جس میں سے 13 ہزار طلبا پاس ہوئے ہیں جبکہ 24 ہزار طلبا فیل ہوئے ہیں۔طلبابذریعہ ایس ایم ایس 80029 پر رولنمبر بھیج کر بھی نتائج معلوم کرسکتے ہیں۔
طلبا آن لائن رزلٹ جاننے کیلئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔