لمز کے فیکلٹی ممبران کا پاکستان کڈنی اور لیور انسٹیٹیوٹ کا دور

12 Jan, 2018 | 10:32 PM

 (رمل دلدار): لمز کے فیکلٹی ممبران نے ڈی ایچ اے فیز 6 میں پاکستان کڈنی اور لیور انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا، میٹنگ کا انعقاد بھی کیا گیا۔ ڈاکٹر سید شہزاد، ڈاکٹر باسط یاسمین، ڈاکٹر عامر فیصل، ڈاکٹر معصومہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

میٹنگ میں سی ای او پی کے ایل آئی ڈاکٹر سعید اختر، وی سی لمز ڈاکٹر سہیل افضل نقوی، ڈاکٹر عبداللہ ناصر، ڈاکٹر محمد طارق، ڈاکٹر سید شہزاد، ڈاکٹر باسط یاسمین، ڈاکٹر عامر فیصل، ڈاکٹر معصومہ سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ سی ای او ڈاکٹر سعید اختر نے پی کے آئی کا پی کے ایک آئی تک کے سفر کے بارے میں بتایا۔

ڈاکٹر سہیل نقوی کا کہنا تھا کہ لمز کے پاس نئی لیب اور پائیولوجیکل سائنٹسٹ موجود ہیں اور پی کے ایل آئی کے پاس ٹیسٹ کا ڈیٹا ہے جو آپس میں مل کر فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔اسی لیے پی کے ایل آئی اور لمز کے مابین ایک ایم او یو سائن کرنے جا رہے ہیں۔

 مزید دیکھئے:

مزیدخبریں