ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس کا یہ ہائی ٹیک پراجیکٹ منفرد اورمتاثر کن ہے:چائنیزایمبیسڈر

پنجاب پولیس کا یہ ہائی ٹیک پراجیکٹ منفرد اورمتاثر کن ہے:چائنیزایمبیسڈر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی ساہی):چائنیز سفارتکار یاؤ جنگ اور چائنیز کونسل جنرل لاہور لونگ ڈنگ کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کادورہ۔ وفد کو انٹیلجنٹ ٹریفک مینجمنٹ، ای ٹکٹنگ اورایڈوانس کیمرہ اینڈ سرویلینس ٹیکنالوجی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

چائنیز ایمبیسڈرز کا پاکستان میں کسی بھی حکومتی ادارے کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وفد کا استقبال ایم ڈی ملک علی عامر اور سی او او اکبر ناصر خان نے کیا۔ سی او او اکبر ناصر خان نے وفد کو آئی سی تھری پر بریفنگ دی۔ چائنیزایمبیسڈرکا کہنا تھا کہ گورنمنٹ آف پنجاب اور پنجاب پولیس کا یہ ہائی ٹیک پراجیکٹ منفرد اورمتاثر کن ہے۔ چائنیز حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی جاتی ہے۔

 لاہور جیسے میگا اربن سٹی کے لیے ایسے ایڈوانس سیکیورٹی پراجیکٹ کا ہونا ناگزیر بھی ہے اور قابل تقلید بھی۔ وفد نے مہمانوں کے یاداشت کے رجسٹر میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔ سیف سٹی کے بارے میں تاثرات دیتے ہوئے لکھا کہ ایک عظیم منصوبہ جو پنجاب کی صوبائی قیادت کے وزن اور جذبے کا شاہکار ہے۔ منصوبہ پاکستان اورچائینہ دوستی، باہمی تعاون، بھائی چارے کا علمبردار ہے۔دورےکے اختتام پر وفد کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے شیلڈز پیش کی گئیں۔

مزید دیکھئے: