یونان کی حکومت نے 18 پاکستانی بے دخل کر دیئے

12 Jan, 2018 | 07:38 PM

نبیل ملک

نبیل ملک: یونان کی حکومت نےمزید 18 پاکستانی اپنے ملک سے بے دخل کر دیئے۔  لاہور ایئرپورٹ پہنچتے ہی تمام بے دخل مسافر وں کو امیگریشن حکام نے گرفتار کر لیا۔

 امیگریشن ذرائع کے مطابق یونان سے بے دخل کیئے جانے والے 18 پاکستانی گلف ایئر کی پرواز 764 پر یونان سے براستہ بحرین لاھور بھجوائے گئے۔

  اس دوران بے دخل کیئے گئے پاکستانیوں کے اھلخانہ بھی اپنے پیاروں سے ملاقات کے لیئے ایئرپورٹ پہنچ گئے۔ تاھم ایئرپورٹ امیگریشن حکام نے گرفتار مسافروں کو قیدیوں کی بس میں ڈال کر لاھور ایئرپورٹ سے جیل منتقل کر دیا ہے۔

  ذرائع نے بتایا کہ لاھور پہنچنے والے تمام گرفتار مسافر انسانی اسمگلرز کی مدد سے یونان تک پہنچے تاھم یورپ جاتے ھوئے گرفتار کر لیئے گئے اور ڈی پورٹ کر دیئے گئے۔

مزیدخبریں