ملک اشرف: پارک لین ہوٹل کو 84 لاکھ 76 ہزار روپے گیس کا بل بھجوانےکا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج۔ عدالت نے ہوٹل کے گیس بل کی وصولی تاحکم ثانی روک دی۔ وفاقی حکومت اور جی ایم سوئی گیس سمیت دیگر فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے سترہ جنوری کوجواب طلب کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس جواد حسن نےالرحمان ہاسپٹلٹی پرائیویٹ لمیٹڈ کی درخواست پرسماعت کی۔ درخواست گزار وکیل کا کہنا تھا کہ محکمہ سوئی گیس نے نومبر دو ہزار سترہ کا بل سات لاکھ 68 ہزار روپےبھجوایا جو ادا کردیا گیا۔ ماہ دسمبر کا بل 84 لاکھ 76 ہزار سے زائد کا ناجائز گیس بل بھجوادیا گیا۔
درخواست گزارکا کہنا تھا کہ ایڈیشنل سیشن عدالت سے رجوع کیا لیکن بل درستگی کی استدعا مسترد کردی گئی۔ درخواست گزاروکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ گیس بل کی درستگی کرنے اور کیس کے فیصلہ تک بل کی وصولی روکنے کاحکم دیا جائے۔