ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی،تقاریر پر پابندی کی درخواست

وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی،تقاریر پر پابندی کی درخواست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ملک اشرف:لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی  کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کرنے اور ان کے  عدلیہ مخالف بیانات پر پابندی   کے حوالے  سے   دائر متفرق درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے آمنہ ملک کی جانب سے دائر متفرق درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل عبداللہ ملک نے موقف اختیار کیاکہ نواز شریف کی پانامہ کیس میں نااہلی کے بعد عدلیہ کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

 عدلیہ  پر تنقید کرنے پر نوازشریف سمیت دیگر ذمہ داروں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ہائیکورٹ میں پہلے سے ہی دائر کررکھی ہے۔ درخواست گزار وکیل کا کہناتھا کہ وزیراعظم شاہد اخوان عباسی نے نو جنوری کو سیالکوٹ کے چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے عدلیہ کو  تنقید کا نشانہ بنایا۔۔ان کا یہ اقدام توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدلیہ پر تنقید کرنے پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے اور ان کے عدلیہ مخالف بیانات دینے پر پابندی عائد کی جائے۔ عدالت  نے  وفاقی حکومت اور  پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پندرہ جنوری کو جواب طلب کرلیا۔