حکومت مخالف احتجاج ,اپوزیشن کے بڑے میدان میں آگئے

12 Jan, 2018 | 03:25 PM

(قذافی بٹ) متحدہ اپوزیشن کا حکومت مخالف احتجاج ، اپوزیشن کے بڑے میدان میں آنے کے لیے تیار ہوگئے،عمران خان ،سراج الحق اورشیخ رشید نے احتجاج میں شرکت کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق 17جنوری کے احتجاج میں پیپلز پارٹی، تحریک انصاف ، مسلم لیگ ق، جماعت اسلامی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔ تحریک انصاف نے عمران خان کی شرکت کی تصدیق عوامی تحریک کوکردی ہے جبکہ پیپلزپارٹی کی قیادت ڈاکٹر طاہرالقادری کو آصف علی زرداری کی شرکت سے ایک سے دو روز میں آگاہ کرے گی۔

مسلم لیگ ق کی جانب سے چودھری پرویز الہیٰ کا احتجاج میں آنے کا بتایا گیا ہے۔ جماعت اسلامی کے سینٹر سراج الحق اور لیاقت بلوچ شریک ہونگے۔ شیخ رشید احمد، صاحبزادہ حامد رضا اور مجلس وحدت مسلمین کے راجا ناصر عباس بھی شرکت کریں گے ۔

مزیدخبریں