شیخ زید ہسپتال: قصور واقعہ کیخلاف ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف سراپا احتجاج

12 Jan, 2018 | 03:02 PM

باسم سلطان: شیخ زید ہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈکس کی جانب سے قصور میں ہونے والی زیادتی پر احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

 تفصیلات کے مطابق شیخ زید ہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز ،نرسز اور پیرامیڈکس نے شیخ زید ہسپتال کے داخلی و خارجی گیٹ سے کیمپس پل تک ریلی نکالی، احتجاجی ریلی کا مقصد قصور میں ننھی زینب کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر انصاف کامطالبہ تھا۔ ینگ ڈاکٹرزنے واقعہ پرحکومت کیخلاف شدیدنعرے بازی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ذمہ داران کو سرعام پھانسی دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات پر قابو پایا جا سکے۔

مزیدخبریں