عمرہ پیکج جیتنے والوں کے اعزاز میں فلیٹیز ہوٹل میں عشائیہ کا اہتمام

12 Jan, 2018 | 02:53 PM

(سعید احمد) رحیم سٹور کی جانب سے ماہ ربیع الاول میں بذریعہ قرعہ اندازی عمرہ پیکج جیتنے والے خوش نصیبوں کے اعزاز میں فلیٹیز ہوٹل میں عشائیہ کا اہتمام،گلوکار ابرار الحق کی پرفارمنس ، کرکٹرجنید خاں،سہیل تنویر، مشتاق احمد اور عثمان شنواری کی موجودگی سے حاضرین محظوظ ہوتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہ ربیع الاول میں رحیم سٹور انتظامیہ کی جانب سے اپنے خریداروں میں بذریعہ قرعہ اندازی 80 عمرہ پیکج تقسیم کرنے کی سکیم، خوش نصیبوں کے اعزاز میں فلیٹیز ہوٹل میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔جس میں عمرہ ٹکٹ دئیے گئے۔  عمرہ پیکجز جیتنے والوں نے اپنی فیملیز کے ہمراہ خصوصی شرکت کی جن کو تفریح فراہم کرنے کے لیے مختلف سیگمنٹ رکھے گئے۔ تقریب میں گلوکار ابرار الحق کی پرفارمنس نے حاضرین محفل کے دل موہ لئے۔

تقریب میں مشیر وزیر اعلی پنجاب خواجہ احمد حسان، سی ای او رحیم سٹور رانا اختر محمود، رانا اظہر عباس اداکار توقیر ناصر، بابر علی، زارا شیخ، مشتاق احمد، بابر علی اورنسیم وکی سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

مزیدخبریں