ایل سی سی اے گراونڈ میں فلڈ لائٹس کی تنصیب کا کام شروع

12 Jan, 2018 | 01:35 PM

(عامررضا) لاہوری کرکٹرز کے لیے بڑی خوشخبری،ایل سی سی اے گراونڈ میں فلڈ لائٹس کی تنصیب کا کام شروع ,گراونڈ پر کوششوں کا آغاز 3 سال قبل اس وقت کے ایل آر سی اے کے صدر خواجہ ندیم احمد نے کیا۔

تفصیلات کے مطابق نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں قذافی سٹیڈیم سے منسلک ایل سی سی اے گراونڈ یوں تو کئی ایک حوالوں سے تاریخی اہمیت رکھتی ہے۔ اس گراونڈ کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ یہ قذافی سٹیڈیم اور جمخانہ گراونڈ کے بعد تیسری گراونڈ ہے جس نے انٹر نیشنل ٹیموں کی میزبانی بھی کی ہے۔یہ گراونڈ لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا ہیڈ آفس بھی ہے۔اس گراونڈ پر کوششوں کا آغاز 3 سال قبل اس وقت کے ایل آر سی اے کے صدر خواجہ ندیم احمد نے کیا، جن کا کہنا ہے کہ فلڈ لائٹس لگوانے کا خواب پورا ہونے جا رہا ہے جس کے لیے وہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور میاں حمزہ شہباز کے شکر گزار ہیں۔

مزیدخبریں