پنجاب پولیس کا بجٹ میں کرپشن کو روکنے کیلئے نیا سوفٹ ویئر بنانےکا فیصلہ

12 Jan, 2018 | 12:59 PM

(علی ساہی)  پنجاب پولیس کا بجٹ میں بے ضابطگیوں اور کرپشن کو روکنے کیلئے نیا سافٹ ویئر تیار کرنیکا فیصلہ، نیا سافٹ وئیرفنانشل مانیٹرنگ اینڈکنٹرول سسٹم اگلے مالی سال میں متعارف کرایا جائیگا۔

 تفصصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے بلزاوربجٹ کے معاملات میں مختلف اضلاع مین کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیاں سامنے آنے پرنئی ایپ اورسسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے اسی حوالے سے متعلقہ برانچ کا کہنا تھا  کہ فنانشل مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سسٹم پولیس اورپنجاب انفارمیشن بورڈملکرتیار کررہے ہیں جو کہ جون کے بعدصوبہ بھر میں شروع کردیا جائے گا۔

سسٹم شروع ہونے کے بعد متعلقہ سٹاف پابندہوگا کہ چھوٹے سے چھوٹے بل لے کربڑےسے بڑا بل تیارہویاپاس ہو اسکا مکمل سٹیٹس فوری طورپرایپ میں اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔نئی ایپ اور سسٹم سے بلوں کا ریکارڈاورڈیٹابہتر طریقےسے اکٹھاہوسکے گا۔

اورفنانس برانچ پنجاب بھرمیں ہونے والے بلزکی تیاری اورمنظوری سے براہ راست آگاہ ہوگی ۔متعلقہ افسران کا کہنا ہے کہ اس سسٹم سےضابطگیوں، کرپشن کی روک تھام میں مدد ملےگی اورایپ کا پاس ورڈتمام آرپی اوزکوبھی فراہم کیا جائےگا۔اس سے ایک تومتعلقہ مالی معاملات کی بہترمانیٹرنگ ہوگی دوسراریکارڈایک ہی ایپ میں اکٹھاکیا جاسکے گا۔

ویڈیو دیکھیں: 

مزیدخبریں